جنگی جنون،بھارت پاک چین سرحد پر میزائل نصب کریگا

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)  مودی کا جنگی جنون ،چین اور  پاکستان کی  سرحدوں

پر 120 ٹیکٹیکل میزائل نصب کرنے کا منصوب بنا لیا ۔ذرائع  کے مطابق وزارت دفاع

کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں مسلح افواج کے لیے تقریباً 120 ’پریل‘ میزائلوں کی

تیاری اور دونوں پڑوسی ممالک کی سرحدوں پر ان کی تنصیب کی منظوری دی گئی۔

پریل میزائل زمین سے سطح پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو 500 کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے

کی صلاحیت رکھتا ہے اور پرواز کے دوران مسلسل راستہ بدلنے کی صلاحیت کی وجہ سے میزائل شکن نظام

سے بچ جاتا ہے۔ اس میزائل کا موازانہ روس کے اسکندر بیلسٹک میزائل سے کیا گیا ہے، جو یوکرین کے خلاف بڑی

تعداد میں نصب ہیں اور اپنی جنگی صلاحیت کو ثابت کر چکے ہیں۔ مودی حکومت کا ان میزائلوں کو مقامی طور پر

تیار کرنے کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں چین نے سرحدی علاقے میں ہندوستانی فوج کو

پیچھے دھکیل دیا تھا، جس کو وزیر اعظم مودی پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی

جماعت بی جے پی کو اب کانگریس سے زیادہ عام آدمی پارٹی سے خطرہ ہے اور وہ پنجاب اور نئی دہلی میں بھی

پارٹی سے ہار چکی ہے جس کے بعد مودی نے انتہا پسند ہندو ووٹرز کی حمایت کے لیے فوجی جارحیت کا سہارا

لیا ہے۔  ۔ واضح رہے کہ بھارت نے اب تک بیلسٹک میزائل کے صرف دو ٹیسٹ کیے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے

کہ ان میزائلوں کو تیار کرنے اور ان کے پلیٹ فارم کو مکمل کرنے میں کم از کم دو سال لگ سکتے ہیں۔ اے این آئی

نے دعویٰ کیا کہ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق یہ میزائل پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کیے جائیں گے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca