جنگی حالات،پی سی بی کا پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی ماحول کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایونٹ بروقت شروع ہوگا۔بورڈ نے تمام ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ شیڈول شیئر کر دیا ہے، جس کے مطابق 24 اور 25 مارچ کو پریکٹس سیشنز کا انعقاد ہوگا، جس میں ہر وقت دو ٹیمیں اپنی تیاریاں جانچیں گی۔پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس دوران مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور فلائٹس میں رکاوٹوں کے باوجود پی سی بی نے کھلاڑیوں کی آمد و روانگی کے لیے متبادل پروازوں کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔
بورڈ کے مطابق آسٹریلوی، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے کھلاڑی تھائی لینڈ، سنگاپور اور ترکش ایئرلائنز کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی براہِ راست پروازوں کے ذریعے لاہور میں یکجا ہوں گے۔ اب تک کسی غیر ملکی کھلاڑی نے اپنی فرنچائز یا بورڈ کو عدم دستیابی سے آگاہ نہیں کیا۔
پشاور زلمی اور راولپنڈی زون کے میچز بھی اب تک شیڈول کے مطابق “آن” ہیں۔ پی سی بی نے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی منعقد کیا اور کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پی ایس ایل کے اس 39 روزہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، جو لاہور، کراچی، ملتان، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد میں ہوں گے۔ اس بار پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فائنل میچ 3 مئی کو ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں