عمران خان کی سہولت کاری میں ملوث وارڈز ملازمین بھی تبدیل

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سہولت کاری میں ملوث نیٹ ورک سے منسلک وارڈرز ملازمین کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تبدیل کیے گئے ملازمین میں لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی اور منظور نظر جیل وارڈر شامل ہیں۔ لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے حکم پر محمد ظہیر اور محمد جمیل کو تبدیل کر دیا گیا۔

محمد ظہیر چوہدری پرویز الٰہی اور محمد جمیل شاہ محمود قریشی کے ساتھ نائٹ ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ وارڈر جمیل کو چکوال اور ظہیر کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات بھیج دیا گیا۔

لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی منظوری سے وارڈرز یاسر ریاض اور سجاد صدیق کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ وارڈر یاسر ریاض کو پی بی اکاؤنٹ کا انچارج اور سجاد صدیق کو سرچ انچارج مقرر کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سہولت کاری پر وارڈرز سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر اور محمد جمیل سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے منتقل کیے گئے وارڈرز میں ابرار قیصر، محمد مدثر محبوب، محمد آصف، محمد شاہد اکبر، محمد شکیل اور فانوق عباس شامل ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن نے وارڈرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجیل انتظامیہ کو آج تمام وارڈرز کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca