108
اتوار کی صبح 2:30 بجے سے عین قبل جب فائر عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا، کلب ہاؤس، جس میں آئی لینڈ کیفے بھی تھا، پوری طرح سے آگ کی لپیٹ میں آ چکا تھا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد بھی کلب ہاؤس کا ڈھانچہ سلگتا رہا۔ ٹورنٹو فائر چیف میتھیو پیگ نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کے لیے بھاری سامان پہنچنے تک فائر عملہ جزیرے پر موجود رہے گا۔اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ کلب ہاؤس 1937 سے 1938 کے درمیان بنایا گیا تھا اور اس سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ ٹورنٹو کی میئر اولیویا چاؤ نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔