236
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ میں بدترین موسم سرما کی پیش گوئی کی گئی ہے
برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید سردی آئندہ چند روز تک جاری رہے گی اور برفباری کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
مانچسٹر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور مانچسٹر ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق برف باری کے باعث رن وے جزوی طور پر بند ہیں جب کہ ڈبلن ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی برف باری کے باعث جزوی طور پر معطل ہے۔