خسرہ سے متاثرہ شخص کی مختلف مقامات پر موجودگی ، البرٹا ہیلتھ سروسز کی وارننگ 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) البرٹا ہیلتھ سروسز (AHS) نے کیلگری میں خسرہ کے ایک تصدیق شدہ کیس کے بعد متعدد عوامی مقامات پر ممکنہ نمائش کے بارے میں عوام کو خبردار کیا ہے۔

متاثرہ فرد خسرہ کی متعدی حالت کے دوران کئی عوامی مقامات، ہو ٹلوں،پارکوں ، ریسٹورنٹ اور دیگر عوامی مقامات پپر موجود تھا ۔
 کن افراد کو خطرہ ہو سکتا ہے؟ 
 البرٹا ہیلتھ سروسز کے مطابق وہ افراد جن کی ،تاریخ پیدائش 1970 یا بعد کی ہو ، خسرہ کی ویکسین کی دو مکمل خوراکیں نہ لی ہوں اوپر دی گئی جگہوں پر مذکورہ اوقات میں موجودگی رہی ہو وہ ممکنہ طور پر خسرہ کے وائرس کے سامنے آئے ہوں گے
علامات کی نگرانی کیسے کریں؟
خسرہ کی علامات ظاہر ہونے میں 3 ہفتے  تک لگ سکتے ہیں۔
علامات میں شامل ہیں
 38.3°C یا اس سے زیادہ کا بخار
 کھانسی، نزلہ/ناک بہنا، سرخ آنکھیں
 چہرے سے شروع ہو کر جسم پر پھیلنے والی سرخی مائل خارش
نوٹ: خارش ہلکی جلد پر سرخ جبکہ گہری جلد پر ارغوانی یا قدرے گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہو سکتی ہے۔
کیا کرنا چاہیے؟ 
اگر آپ کو خسرہ کی علامات محسوس ہوں
1. گھر پر رہیں – باہر نہ نکلیں
2. کسی کلینک، ڈاکٹر، فارمیسی یا ہسپتال نہ جائیں
3. فوری طور پر خسرہ ہاٹ لائن 1-844-944-3434 پر کال کریں
   تربیت یافتہ عملہ آپ کی رہنمائی کرے گا۔
خسرہ کی موجودہ صورتحال (2025)
 300 سے زائد کیسزالبرٹا بھر میں رپورٹ ہو چکے ہیںجن میں سے  750+ کیسز جنوبی زون میں، 330 کے قریب کیسز شمالی زون میں
 کیلگری اور ایڈمنٹن کے اطراف اضافی کیسز کا خطرہ
احتیاطی تدابیر: 
اپنی ویکسینیشن کی حیثیت چیک کریں ، بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات مکمل کروائیں ، خسرہ سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں ،بھیڑ والی جگہوں پر احتیاط کریں
 البرٹا ہیلتھ سروسز عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ہم تمام شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور ذمہ دارانہ اقدامات کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔