کیا بھارت پاکستان کیخلاف ایک اور جنگ شروع کرنیوالا تھا؟ ٹرمپ کا بڑا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک نئی جنگ شروع ہونے کا خدشہ تھا

جسے انہوں نے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ دنیا میں آٹھ بڑے تنازعات کو بھڑکنے سے بچا چکے ہیں۔ ان کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ صرف پہلے کشیدگی کم کرائی بلکہ ایک ایسا تنازع بھی ٹال دیا جو دوبارہ بھڑک سکتا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اب مثبت اقدامات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور وہ تجارت کو بنیاد بنا کر عالمی سطح پر تنازعات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے جلد خاتمے کی امید بھی ظاہر کی، تاہم اعتراف کیا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ جنگ بندی کا معاملہ اتنی طویل شکل اختیار کر لے گا۔
صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ تہران معاہدے کا خواہش مند ہے، اور امریکا بھی اس حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ابتدائی سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں