68
آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان ہر وقت اپنے کھیل پر توجہ دیتے ہیں، کون کیا کر رہا ہے؟ محمد رضوان کو کسی سے کوئی دلچسپی نہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے محمد رضوان کا اپنے کھیل پر فوکس کرنا پسند ہے۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنیں لیکن غلطی سے شاہین کپتان بن گئے۔شاہد آفریدی کی باتیں سن کر ان کے داماد اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور رضوان سمیت تقریب میں موجود ہر شخص ہنس پڑا۔