پانی ہماری لائف لائن ہے،بھارت کبھی بھی پاکستان کے پانی کو نہیں روک سکے گا،شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی کسی بھی حالت میں ناقابل قبول ہے۔.
پانی پاکستان کی لائف لائن ہے اور بھارت کبھی بھی پاکستان کے پانی کو نہیں روک سکے گا۔.

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا میں آذربائیجان کے صدر اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔.
آذربائیجان نے اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کی اور دنیا میں اپنا مقام قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔.
سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا،ترک صدر نے PKK کے معاملے کو جس طریقے سے حل کیا وہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کر دیا، بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام لگایا۔.
ہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردار ادا کیا، پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا مناسب جواب دیا اور پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی رہی .
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، بھارت نے سندھ کے پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، پانی 240 ملین افراد کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہوگا، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com