چاند پر پانی کا ذخیرہ دریافت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چاند پر پانی ممکنہ پانی کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

چاند پر پانی کے حوالے سے نیچر جیو سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین کے چانگ 5 مشن نے چاند پر پھیلے چھوٹے شیشے کی موتیوں کے اندر پھنسے ہوئے پانی کو دریافت کیا۔

چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چاند کے نمونے کا مشن اتارا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاند کی سطح سے یہ نمونے 2020 کے دوران حاصل کیے گئے اور زمین پر واپس لائے گئے۔پہلے چاند کو مکمل طور پر خشک سمجھا جاتا تھا لیکن گزشتہ چند دہائیوں کے دوران مختلف مشنز نے چاند کی سطح اور معدنیات میں پانی کی موجودگی کو ثابت کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

سائنسدانوں نے زمین کی گہرائی میں نئی تہہ دریافت کر لی

۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ چاند کی سطح پر بکھرے ہوئے شیشے کی موتیوں (یہ وہ چٹانیں ہیں جو پگھل کر ٹھنڈی ہوتی ہیں اور پھر ٹکڑوں میں بٹ جاتی ہیں) میں پانی کے مالیکیول موجود تھے۔اس تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ پانی کا یہ ذخیرہ چاند کی سطح پر مستقبل میں انسانی مشنز کے لیے قیمتی ثابت ہو سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اب اس میں کوئی شک نہیں کہ چاند کی سطح پر پانی کے ذخائر موجود ہیں، لیکن اس بارے میں زیادہ علم نہیں کہ وہاں پانی کیسے پہنچا۔یہ چینی مشن دسمبر 2020 میں چاند پر اترا تھا اور اس کا مقصد نمونے جمع کرنا اور انہیں زمین پر پہنچانا تھا۔؎

مزید پڑھیں

برطانیہ ،4روز قبل دریافت ہونے والا دوسری جنگ عظیم کابم پھٹ گیا

پانی خلائی تحقیق میں سب سے زیادہ مطلوب اشیاء میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ چاند کی سطح کے قریب پانی کو کیسے محفوظ کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پانیوں کو نکالنے کے لیے موتیوں کو صرف گرم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com