210 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ مینار پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ مینار پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی، میاں محمد اسلم اقبال کی مینار پاکستان آمد انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
25 اور 26 مارچ کو مینار پاکستان پرپاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام تاریخی جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے میں شہریوں کی ریکارڈ شرکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں انتظامیہ نے مینار پاکستان میں جلسہ گاہ کی جگہ پر پانی چھوڑ دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود انتظامیہ کا جلسہ گاہ میں پانی چھوڑنا قابل مذمت ہے۔۔
اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ہتھکنڈے موجودہ نام نہاد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔