اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) موسم گرما کا لاجواب پھل تربوز اب بڑے پیمانے پر دستیاب ہے۔ اگر ذیابیطس کی شکایت نہ ہو تو اسے ضرور کھائیں اور طبی فوائد سے بھرپور اجزا کی دولت حاصل کریں۔
ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق تربوز کھانے سے غذائیت کی ضروریات کافی حد تک پوری ہوتی ہیں۔
اس تناظر میں نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے کو 2003 سے 2018 تک جاری رکھا گیا جس میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے تربوز زیادہ مقدار میں کھایا ان کے جسم میں وٹامن اے، وٹامن سی، فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم کی اچھی مقدار موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں
پھلوں اور سبزیوں کے یادہ استعمال سے پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ 100 گرام تربوز کھائیں۔ اس میں موجود لائسوپین ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو دل کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ 100 گرام تربوز سے ہمارے جسم کو 9 سے 13 ملی گرام لائسوپین حاصل ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مقدار ٹماٹر سے 40 فیصد زیادہ ہے۔تربوز میں ایک اور اہم جز سٹیرول ہے جو رگوں کو مزید لچکدار بنا کر کھلا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔اسی لیے ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس موسم میں تربوز کا زیادہ استعمال کیا جانا چاہیے۔