ہم عوام کی خوشحالی کا خواب لے کر آرہے ہیں،نواز شریف 

انہوں نے کہا کہ مجھے بار بار کک آؤٹ کیا گیا  ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا  اسی لیے یہ حال ہے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا، ووٹ کے لیے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیتا ہوں

انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا گیا، امریکا کی جانب سے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے گئے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوکری سے نکال دیا گیا، ترقی کرتی ہوئی معیشت تباہ ہوئی  اور حسد نفرت، منافقت کو فروغ دیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، ہم نے دن رات کام کرکے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک میں کوئلے کے بڑے ذخائر موجود ہیں ، ہمارے دور میں کوئلے پر سب سے پہلے کام ہوا  اور ہم نے وہاں سے بجلی پیدا کی، اب بھی اس کوئلے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نکالنے کی وجہ اسے لانا تھی، ہنستے ہوئے ہم نے ملک کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کیا، افسوس ہے کہ ہم نے سبق نہیں سیکھا، ہم اللہ سے قوم کے لیے دعا کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔