پی ٹی آئی کے اس موقف کے برعکس کہ عمران خان اس وقتپر جیل کاٹ رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ سابق وزیر اعظم سائفر کیس سمیت مختلف مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں
واضح رہے کہ 6 نومبر کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے ای سی پی کو خط لکھ کر چارٹر آف ڈیمانڈ جمع کرایا تھا۔ 22 نومبر کو الیکشن کمیشن نے ریمارکس دے کر ہر مطالبے کا جواب دیا۔
پی ٹی آئی کے خط میں کہا گیا کہ پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور ظلم کیا جا رہا ہے، جبری طور پر لاپتہ کیے گئے رہنماؤں کو انٹرویو دینے، بیانات دینے اور پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔
دونوں نکات کے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس میں اس کا کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے، کسی سیاسی رہنما کو پارٹی میں شمولیت یا چھوڑنے سے نہیں روک۔