176
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔
اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ہار گئے تو ہم پر الزام لگائیں گے کہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا اس لیے ہار گئے۔ الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کرے اور افراتفری کاخاتمہ کرے
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹیریان کیس میں عمران خان کو نااہل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار وہ ہوں گے۔ ?
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوست ممالک سے پاکستان کے تعلقات خراب کیے ہیں، یہ سب ان کا اپنا اقدام ہے اگر وہ اس کے مطابق نااہل ہونگے تو ذمہ دارخود ہوں گے