ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،تحریک انصاف میں ہی ہوں کہیں نہیں جارہا،اسد قیصر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں، ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے سنجیدہ مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے بات کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ‘رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کے لیے بات کریں، کیا ان سے بات ممکن ہے؟’ جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں۔ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج میرے   چار مقدمات ہیں۔

پارٹی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین سے رابطے سے متعلق سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنما لے رہے ہیں، کیا آپ سے کوئی رابطہ ہوا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com