اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں اور انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے۔ ہم ان سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں؟
شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی برسی پر کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے، یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی کو آخری وارننگ ہے، وہ پارلیمنٹ میں آکر بیٹھ جائے، نیب اور انتخابی اصلاحات کا حصہ بنیں۔ بلاول نے اپنی تقریر میں عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
عمران کو امریکہ نے بلاول ہائوس کی سازش نے نکالا،بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی سازش نہیں بلکہ بلاول ہائوس کی سازش سے عمران خان کو گھر بھیجا ۔