اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے سے مشرق وسطیٰ کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں، غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جاسکتا، اسرائیلی مظالم کو روکنا چاہیے۔.
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کیا۔. وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے صدر کو ان کے انتخاب پر مبارکباد بھی دی۔.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے دوسری بار بطور وزیر اعظم خطاب کرنا اعزاز کی بات ہے۔. موجودہ حالات میں دنیا کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے . غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت جاری ہےجسے اب روکنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ غزہ کے المناک سانحے نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بے گناہ بچوں، عورتوں اور شہریوں کے قتل پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، عالمی برادری کو پائیدار امن اور پائیدار حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
20