بلاول بھٹو نے شانگلہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکلات کا شکار ہیں، ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے تو دوسری طرف معاشی حالات اور بحران سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ .
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرانے سیاستدان آج بھی پرانی سیاست کر رہے ہیں، وہ انا اور ذاتیات کی سیاست میں مصروف ہیں، سیاست کو اختلاف کی بجائے ذاتی دشمنی پر لے آئے ہیں، پرانے سیاستدانوں کو عوام کے حقیقی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ .
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی اور غربت دن بدن بڑھ رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے لڑ رہی ہے۔ وہ واحد جماعت ہے جو روٹی، کپڑا اور مکان دے سکتی ہے، ہم تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔