اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات چیت جاری ہے، انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ ہم کسی سیاسی امیدوار یا پارٹی پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے، ہم پوری دنیا میں جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہو ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا ایک بہتر جمہوری معاشرے کی تشکیل کرتا ہے، انٹرنیٹ رابطے کا اہم ذریعہ ہے، انٹرنیٹ لوگوں کی معلومات تک رسائی ممکن بناتا ہے۔