اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیف جسٹس پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہمیں معاشی معاملات میں مہارت نہیں اور نہ ہی مداخلت کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت کی
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل راشد رضوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں، ویسے بھی پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق دو قوانین بنائے ہیں، اس لیے پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کیا آپ ایسا کر رہے ہیں تاکہ آپ لائیو ایشو دیکھ سکیں؟
ایڈووکیٹ صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کے ایس سی لیبر یونین کے خلاف بھی درخواست آئی ہے جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس اس وقت ہمارے سامنے نہیں ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگلے ہفتے تعطیلات شروع ہو رہی ہیں، ججز دستیاب نہیں ہوں گے، ججز اگلے ہفتے متعلقہ رجسٹریوں میں ہوں گے، آپ ہدایات لیں، کل کیس کی سماعت ہو گی، نجکاری کو 18 سال ہو گئے ہیں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔