اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کو وقتی نقصان پہنچا لیکن مسلم لیگ ن نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا، انتخابات اسی سال ہونے چاہئیں۔ لیکن اس سے پہلے نواز شریف کی سزائیں ختم ہو جائیں گی اور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ساہیوال میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں روٹی 2 روپے، چینی 50 روپے کلو، آٹا 35 روپے اور گھی 140 روپے فی یونٹ، بجلی 11 روپے تھی پیٹرول 65 روپے فی لیٹر تھا۔ 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے نجات ملی، آئی ایم ایف کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا، نواز شریف نے پاکستان کو موٹرویز، سی پیک دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے وزیراعظم بننے پر پاکستان نے ٹیک آف کیا، نواز شریف کو ہٹایا گیا تو پاکستان نیچے کی طرف چلا گیا، ملک سنبھلنے کے قابل نہیں، نواز شریف نے پاکستان کو ترقی دی۔ پاکستان کے راستے پر پانامہ بنچ کو چاند گرہن لگ گیا، پانامہ بنچ میں بدنام زمانہ 5 ججز شامل تھے ، پانامہ بنچ نے نواز شریف کو ناپسند کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے بدلہ لینا تھا لے لیتے لیکن غریبوں کے چولہے کیوں بجھائے ؟ ، عمران خان کا ایک اور نام فتنہ خان ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا چور ہے جس نے گھڑیاں بھی نہ چھوڑیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی درد ہے، اسے لانے والے جانتے تھے کہ یہ تباہی کا دوسرا نام ہے، اس کے پاس کردار اور کارکردگی نہیں تھی، تم نے نواز شریف کی نفرت میں پاکستان کو تباہ کیا، شرم کرو، ۔
مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف کو اپنا گند صاف کرنے کے لیے رکھا گیا ہے، مجھے جواب دیں، پاکستان کب تک انہی حلقوں میں چکر لگاتا رہے گا، مجھے جواب چاہیے، کوئی ہے جو انصاف کرے الیکشن ہوں گے اور انشا اللہ، الیکشن میں شیر بھاری اکثریت سے جیتے گا ۔