ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ وطن عزیز کو مزید مضبوط اور شاندار بنائیں گے،مریم نواز

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری عزت، وقار اور پہچان ہے، اس موقع پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ وطن عزیز کو مزید مضبوط اور شاندار بنائیں گے۔

78ویں یومِ آزادی پر پُرجوش مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔ آزادی کا یہ تحفہ، باوقار زندگی کا موقع اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز ہمارے لیے فخر اور شکر دونوں کا باعث ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسا روشن چراغ ہے جس کی روشنی پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ یہ ملک ہماری پہچان اور ہماری طاقت ہے، اس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔ ہمیں اس دن اپنے اُن لاکھوں شہداء کو یاد رکھنا چاہیے جن کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی صرف خوشی کا دن نہیں بلکہ پاکستان سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا موقع ہے۔ بطور قوم ہمیں سوچنا چاہیے کہ وطن نے ہمیں عزت، شناخت اور آزادی دی، لیکن ہم نے بدلے میں اسے کیا دیا؟

وزیراعلیٰ نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تحریکِ آزادی اور دفاعِ وطن کی قربانیوں کی کہانیاں ضرور سنائیں تاکہ آنے والی نسلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ اللہ کے فضل سے ہمارا ملک اقوامِ عالم میں ایک باوقار مقام رکھتا ہے اور معاشی استحکام کی جانب کامیابی سے بڑھ رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔