ہمیں ایک مضبوط قوم بننے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے ،آرمی چیف

، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کیلئے یکجان ہونا پڑے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک دی، آرمی چیف نے مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کی بات کی، آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ "اسلام ہمیں امن، دوستی کا سبق سکھاتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے”۔

جنرل سید عاصم منیر نے درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈا کے بجائے قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ” پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں”۔

آرمی چیف نے کہا کہ "ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر اُبھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا”، آرمی چیف نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 147 ویں یوم پیدائش پر اُن کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک دی، آرمی چیف نے مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کی بات کی، آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔