160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم ہر مذہب اور مقدس کتابوں کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر محمد رضوان نے مذہبی رواداری اور باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک پوری انسانیت کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے ہدایت کا سرچشمہ ہے اور ہر مسلمان نے اس کی آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ہم ہر اس مذہب کا احترام کرتے ہیں جو دنیا کی رہنمائی کے لیے آیا اور تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اسلام کا احترام کریں۔