پرتشدد واقعات کی آزادانہ تحقیقات چاہتےہیں،ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہیں،عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات تحریک انصاف پر پابندی اور مجھے جیل میں ڈا لنا لندن پلان کا حصہ ہیں، جو ایسا کر رہا ہے اسے نہ تاریخ کا علم ہے اور نہ ہی سیاست کا علم ہے

پی ٹی آئی کارکنان کاجی ایچ کیو کے گیٹ لاہور میں کورکمانڈر آفس کے باہراحتجاج ،توڑ پھوڑ

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل سے باہر آنے کے بعد مجھے تحقیقات کا وقت ملاکور کمانڈر کے گھر کو جلایا گیا، تخریب کاروں کو احتجاج میں شامل ہونے کے لیے بندوقیں دی گئیں اور لوگوں کو اکسایا گیا جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا ہے کہ آزادانہ تحقیقات چاہتے ہیں، جج دونوں فریقین کا موقف سنے بغیر کبھی فیصلہ نہیں کرتے۔  مافیا نے سارا الزام تحریک انصاف پر ڈال دیا، تحریک انصاف نے 27 سالوں میں کبھی کسی قسم کا انتشار نہیں پھیلایا۔

جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں 

عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے قاتلانہ حملے کے دوران گولیاں لگنے کے بعد بھی توڑ پھوڑ اور آگ نہیں لگائی، پھر اچانک کیا ہوگیا، یہ سب تحریک انصاف پر پابندی لگانے اور عمران خان کو جیل میں ڈالنے کا لندن پلان ہے۔ جو ایسا کر رہا ہے اسے تاریخ یا سیاست کا علم نہیں۔ مشرقی پاکستان میں یہی کوشش کی گئی اور ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ آج اس سے بھی زیادہ خطرناک کوششیں کی جارہی ہیں، میری قوم کو اس سازش کو شکست دینا ہے، پرامن احتجاج آئینی حق ہے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں، ان کی کوشش ہے ہم ڈر جائیں میرے لوگو یہی وقت ہے حقیقی آزادی لینے کا اسے ضائع مت کرو۔

ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیقات کے لیے کافی شواہد موجود ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ ایجنسیوں کے اہلکار کچھ جگہوں پر آتش زنی اور فائرنگ وغیرہ میں افراتفری پھیلانے کے لیے ملوث تھے جس کا الزام تحریک انصاف پر لگایا جارہاہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔