اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں واشنگٹن میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔نیتن یاہو نے کہا کہ احتجاج کرکے آپ ایران کے مفید احمق بن گئے ہیں، ہم سب کو یہود مخالف جنگ کی مذمت کرنی چاہیے۔
نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی حمایت یافتہ قوتیں امریکہ، اسرائیل اور ہمارے عرب دوستوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ان قوتوں کے سامنے ایک ساتھ کھڑا ہونا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ جنگ ہم جیتیں گے، غزہ میں اسرائیل کی جنگ بربریت اور تہذیب کے درمیان ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر کام میں مصروف ہیں، اسرائیل کی تہہ دل سے مدد کرنے پر صدر بائیڈن کے مشکور ہیں۔