اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )ویسٹ انڈیز کے بلے باز رحیم کارن وال نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 22 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی۔
کرک انفو کی ٹویٹ کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی نے امریکا میں جاری اٹلانٹا اوپن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 22 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے
انہوں نے اپنی اننگز میں صرف بانڈریز لگا کر 200 رنز بنائے جبکہ 5 رنز صرف بھاگ کر بنائے گئے رحیم کارن وال 77 گیندوں پر 205 رنز بنا کر ناٹ آ ئوٹ رہے۔
اٹلانٹا فائر نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی میں 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
ARE YOU NOT ENTERTAINED?!
Rahkeem Cornwall put Atlanta Fire on top with a DOUBLE century going 205*(77) with 2️⃣2️⃣ MASSIVE sixes 🤯🤯🤯 pic.twitter.com/1iRfyniiUw
— Minor League Cricket (@MiLCricket) October 6, 2022