ویسٹ جیٹ نے اکانومی کلاس میں نئی سیٹیں متعارف کرا دیں

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کیلگری میں قائم ایئرلائن ویسٹ جیٹ نے اپنی اکانومی کلاس میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اب روایتی ری کلائننگ (پیچھے جھکنے والی) سیٹوں کی جگہ فکسڈ بیک ڈیزائن والی سیٹیں لگائی جائیں گی۔ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ “ذاتی جگہ کو محفوظ رکھنے” اور جہاز کے کیبن کے ڈیزائن کو یکساں بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ایکسٹینڈڈ کمفرٹ” سیکشن

ویسٹ جیٹ نے ایک نیا سیکشن بھی متعارف کرایا ہے جسے Extended Comfort کہا جا رہا ہے۔ اس حصے میں اضافی لیگ روم (پاؤں رکھنے کی جگہ) ملے گی لیکن اس کے لیے اضافی فیس ادا کرنی ہوگی۔ جو مسافر ری کلائننگ سیٹ چاہتے ہیں، انہیں یا تو Extended Comfort یا پھر Premium Fare Class کی بکنگ کرنا ہوگی۔

مسافروں کے ردعمل

ان تبدیلیوں پر مسافروں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ مسافروں نے کہا کہ اب سفر مہنگا ہو گیا ہے کیونکہ وہ سہولتیں جو پہلے کرائے میں شامل تھیں، اب الگ فیس کے ساتھ دی جا رہی ہیں۔

کیلگری کے رہائشی جوناتھن چیپ مین نے کہایہ واقعی مشکل ہو جاتا ہے، کیونکہ جب ہم سفر کرتے ہیں تو ہمیں ہر بار اضافی اخراجات کی فہرست بنانی پڑتی ہے تاکہ اصل لاگت کا اندازہ ہو سکے۔”

ایئر پیسنجر رائٹس نامی غیر منافع بخش ادارے کے صدر گیبور لوکاکس نے کہا کہ ویسٹ جیٹ نے لمبے قد والے مسافروں کے لیے کسی خاص سہولت کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔
“میری سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ شاید ویسٹ جیٹ ایسے مسافروں کو جو اوسط سے صرف ذرا سے لمبے ہیں، اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور کرے۔

دوسری جانب کچھ مسافروں نے کہا کہ اصل مسئلہ سیٹ کے جھکنے کا نہیں بلکہ لیگ روم کا ہے۔
مسافر پرتھوی نندی نے کہاجب تک آپ کو کوئی جسمانی معذوری نہ ہو، آپ کو سیٹ ری کلائن نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ویسے بھی جگہ کم ہے۔

ایئرلائن کا مؤقف

ویسٹ جیٹ کا کہنا ہے کہ نئی سیٹنگ کنفیگریشن مسافروں کے آرام کو بہتر بنانے اور ذاتی جگہ پر ہونے والے جھگڑوں کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ تبدیلیاں بتدریج ان کے تمام جہازوں میں لاگو کی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔