311
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے شکایت کی ہے کہ مسلمان اور ہندو انہیں گھر کرائے پر نہیں دے رہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید ممبئی میں کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر ر ہی ہیں۔
اس حوالے سے عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ‘مسلم زمیندار میرے لباس کی وجہ سے مجھے کرائے پر گھر نہیں دے رہے، جب کہ ہندو زمیندار مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے کرائے پر گھر نہیں دے رہے۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اپنے نیم برہنہ کپڑوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے..
حال ہی میں اسے دبئی میں نیم عریاں فوٹو شوٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عرفی جاوید دبئی میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی تھی کہ پولیس نے آ کر شوٹنگ روک دی اور اسے گرفتار کر لیا۔