عید پر گلے ملنے کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عید المبارک خوشی کا تہوار اس پر تمام مسلمان ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گلے ملنے کے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

ذہنی تنائوں میں کمی
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گلے ملنا تناؤ کو کم کر سکتا ہے اور آپ کو خوشی کا احساس دلاتا ہے، اس لیے اگر آپ کام سے تھکے ہوئے ہیں یا ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، تو آپ جس سے پیار کرتے ہیں اور جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اس سے گرمجوشی سے گلے ملنا آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ تمام تھکن دور ہو جاتی ہے۔
موڈ اچھا رہنا
محققین کے مطابق 400 افراد پر سروے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ گلے ملنے سے نہ صرف ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کم ہوتا ہے بلکہ موڈ بھی بہتر ہوتا ہے جس سے صحت بہتر ہوتی ہے۔
آکسیٹو ہارمون
انسانی جسم میں آکسیٹوسن نامی ایک ہارمون ہوتا ہے جسے ماہرین نے کڈل ہارمون کا نام دیا ہے، جب انسان گلے لگاتا ہے تو جسم میں آکسیٹوسن ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس طرح انسان خوشی محسوس کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ہارمون خواتین میں زیادہ موثر ہوتا ہے اور خواتین میں بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
صحت مند دل
ماہرین کے مطابق گلے ملنے سے دل بھی صحت مند رہتا ہے اور دل کی دھڑکن بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔