امیتابھ نے جیا بچن سے شادی کرنے کے لئے کون سی شرط رکھی تھی ؟

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاست دان جیا بچن نے شادی کے 51 سال بعد اس شرط کے بارے میں بتایا جو امیتابھ بچن نے ان سے شادی کے لیے رکھی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن نے حال ہی میں اپنی پوتی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی شادی کے وقت کو یاد کیا۔ جیا بچن نے کہا کہ جب امیتابھ بچن اور میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ مجھے ایسی بیوی نہیں چاہیے جو دن میں 5 سے 9 گھنٹے گھر سے باہر کام کرے بلکہ میں چا ہتا ہوں کہ میری بیوی اپنے گھر کو زیادہ سے زیادہ وقت دے
سینئر اداکارہ نے کہا کہ امیتابھ بچن نے میرے سامنے ایک شرط رکھی کہ اگر آپ شادی کرنا چا ہتی ہیں تو آپ کو روزانہ کام پر نہیں جانا اس سے پہلے ہماری فلم ‘زنجیر کی کامیابی کے بعد ہم ایک ساتھ چھٹیوں پر جانے والے تھے، ہم نے فلم کی کامیابی کا جشن منانا تھا لیکن امیتابھ بچن کے والدین نے اس کی اجازت نہیں دی۔
جیا بچن نے کہا کہ امیتابھ بچن میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ ایک مسئلہ ہے، میرے والدین ہمیں ٹرپ پر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم ایک ساتھ سفر پر جانا چاہتے تھے لیکن شادی سے پہلے ہمیں اکٹھے جانے کی اجازت نہیں تھی اس لیے ہم نے اکتوبر کے بجائے جون میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہم ایک ساتھ چھٹیوں پر جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے میرے والد سے جلد شادی کرنے کی بات کی لیکن وہ یہ سن کر خوش نہیں ہوئے کیونکہ میرے والد ہماری شادی کے حق میں نہیں تھے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ مجھے جیا کی ایک بات پسند ہے کہ شادی کے بعد انہوں نے فلموں کی بجائے گھر کو ترجیح دی۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی جون 1973 میں ہوئی، جوڑے کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca