اداکارہ فضاعلی سے لائیو شو میں لڑکی نےکیا مانگا کہ وہ غصے میں آگئیں؟

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مشہور اداکارہ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی میزبان فضا علی اس لڑکی سے ناراض ہوگئیں جس نے پروگرام کے دوران محبت کا وظیفہ مانگا.
حال ہی میں فضا علی کے مارننگ شو کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں لڑکی نے میزبان سے اس کی محبت کے بارے میں سوال کیا.
پروگرام کو کال کرنے والی نوجوان لڑکی نے کہا کہ میری عمر 18 سال ہے اور میں کالج میں 12ویں جماعت کی طالبہ ہوں.
فون کرنے والی لڑکی نے کہا کہ میں ایک لڑکے سے محبت کرتی ہوں لیکن وہ لڑکا مجھ میں دلچسپی نہیں رکھتا، وہ مجھ سے بات بھی نہیں کرتا، اس لیے آپ شو میں موجود مذہبی اسکالرز سے پوچھ سکتے ہیں اور مجھے اس مسئلے کا کوئی حل دے سکتے ہیں
سوال سننے کے بعد رضا علی نے لڑکی کو کال پر رہنے کو کہا تو میزبان نے مارننگ شو میں موجود مذہبی سکالرز سے پوچھا کہ آج ہمارے معاشرے میں کیا ہو رہا ہے
اس پر مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم میں والدین کا بڑا کردار ہے لیکن موجودہ دور میں والدین اپنے بچوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بچے کم عمری میں ہی ایسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں.
مذہبی اسکالر کی بات سننے کے بعد فضا نے کہا کہ اس لڑکی کو ایسا احمقانہ سوال پوچھنے پر شرم آنی چاہیے، اس میں کوئی شرم نہیں ہے.
فضاعلی نے کہا کہ ایک 18 سالہ لڑکی فون کر کے ہم سے محبت کا وظیفہ مانگ رہی ہے تاکہ ایک لڑکا بھی اس سے پیار کرے، یہ لڑکی اپنی شرم پوری طرح کھو چکی ہے، اس لڑکی کے والدین شرم سے مر جائیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com