عمران خان کی جیل میں پہلی رات،اٹک جیل میں کیا ہوا؟کون سی سہولیات نہیں ملیں ؟

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )توشہ خانہ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اٹک جیل میں پہلی رات کیسے گزاری اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے پہلی رات اٹک جیل کی ہائی سکیورٹی بیرک میں گزاری، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق رات کا کھانا اور ناشتہ دیا گیا۔ ابلا ہوا انڈا، مکھن اور چائے دی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے رات کا کچھ حصہ سو کر گزارا، وہ تہجد کی نماز کے لیے بھی اٹھے اور فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد جیل کی جانب سے فراہم کردہ ناشتہ کیا۔ زمین پر سونے کے لیے میٹرس تولیہ، ٹشو پیپر، منرل واٹر، گلاس،  تسبیع، گھڑی، کرسی، چٹائیاں فراہم کی گئی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت سابق وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاسی شخصیات ماضی میں بھی ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید رہ چکی ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوران قید بہتر کلاس میں رکھا گیا تھا جس میں ٹی وی، اخبار، لکھنے اور پڑھنے کے لیے کتابیں، اسٹیشنری، ایئر کنڈیشن یا روم کولر، چھوٹا فریج، بستر تھا۔ پی ٹی آئی کے لیے یہ سہولیات محکمہ داخلہ یا عدالت کی اجازت سے مشروط ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے اندر اور باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جس بیرکس میں قید ہیں انہیں باہر محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز اور جیل پولیس کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ضلعی پولیس اور رینجرز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com