9 مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی ایک کوشش تھی،انوار الحق کاکڑ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ رواں سال 9 مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی جانب ایک کوشش تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کا ہدف موجودہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے لیکن اگر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آمادہ جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہیں کی گئی تو تشددبڑھےگا
اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی کوئی ایسا ایشو نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال ہو اور ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جو بجلی کے بلوں کا بوجھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رات کو دکانیں بند کرنے کا فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا اور فیصلے پر عملدرآمد جلد دیکھا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com