اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطر کی میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں
گوگل سرچ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ سی ای او گوگل سندر پچائی نے کہا ہے کہ
ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ گوگل سرچ کی تاریخ کا سب
سے زیادہ ٹریفک والا دن نکلا۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستا نیوں نے 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں
کے دوران گوگل پرسب سے زیادہ ٹریفک 18 دسمبر کو ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا
فیفا ورلڈ کپ کا فائنل گوگل سرچ کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹریفک والا دن تھا، ایسا لگتا ہے کہ پوری دنیا
انٹرنیٹ پر صرف ایک چیز تلاش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
پاکستان ادائیگیوں کیلئے تیار ،گوگل سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا
یاد رہےکہ 18 دسمبر کو فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر شکست دی تھی۔