عمران خان کی بیٹوں سے کیا بات ہوئی؟علیمہ خان نےبڑا انکشاف کردیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اپنے بھائی کی بیٹوں سے فون پر ہونے والی گفتگو کی تفصیلات میڈیا کے سامنے بتائیں۔

اڈیالہ جیل کے گور کھپور ناکہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات کروائی گئی، جنہوں نے بتایا کہ والد کی متاثرہ آنکھ میں تھوڑی بہت بہتری آئی ہے۔

علیمہ خانم کے مطابق، سابق وزیر اعظم نے خود اپنے بیٹوں کو بتایا کہ ان کی آنکھ میں بہتری آئی ہے، لیکن فیملی کو خدشہ ہے کہ دوسری آنکھ متاثر نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ متاثرہ آنکھ میں بہتری آئی ہے، مگر فیملی کو معلوم نہیں کہ علاج کیا ہو رہا ہے اور کتنی بہتری واقع ہوئی ہے۔

علیمہ خانم نے مزید الزام لگایا کہ حکومت چھپ چھپا کر سابق وزیر اعظم کو اسپتال منتقل کر دیتی ہے اور فیملی کو آگاہ کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں