پاکستان پرحملہ کرنیوالوں کیساتھ کیا ہوا سب کے سامنے ہے،یوسف رضا گیلانی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری فوج اپنی ذمہ داری کو سمجھتی ہے اور بہت مضبوط ہے۔ جب دہشت گردی ہوئی تو سیکیورٹی اداروں نے بہت قربانیاں دیں۔ پاکستان کے کل کو مضبوط کرنے کے لیے فوج نے اپنا آج قربان کیا ہے۔

این ایف سی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک قائداعظم اور تحریک پاکستان کی انتھک محنت سے بنا۔ کچھ عناصر باہر سے پاکستان کی سالمیت پر حملہ آور ہیں۔ املاک پر حملہ ہوا، اسے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جن لوگوں نے پاکستان پر حملہ کیا آج ان کی پارٹی کے ساتھ کیا ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں سمندر پار پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ آپ پاکستان کا سرمایہ ہیں، جو اوور سیز کو دکھایا گیا وہ زمینی حقائق پر مبنی نہیں ہے نومئی کے بعد فوج نے تحمل سے برداشت کیا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 ​​کروڑ عوام اکٹھے ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو لایا گیا، اب انہیں اڑنا پڑا کیونکہ ساری زندگی رہنانہیں تھا، یہ نظریاتی جماعت نہیں تھی
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کوئی موازنہ نہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل حل طلب ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا، بجٹ پیش کیا جائے گا، ہم بجٹ کے بعد الیکشن کرانے کو تیار تھے، لیکن اب اس میں تاخیر ہوئی ہے، اس وقت ہم مذاکرات کے لیے تیار تھے، لیکن انہوں نے ہماری بات نہ سنی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com