204
اردو ورلڈ کینیڈا ) ویب نیوز( رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا مجموعی حجم 20.5 بلین ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022-23 کے پہلے 9 ماہ جولائی سے مارچ تک تارکین وطن نے مجموعی طور پر 20.5 ارب ڈالر بھیجے۔
یہ بھی پڑھیں
عالمی کساد بازاری کے باعث ترسیلات زر میں کمی آئی،اسٹیٹ بینک
مرکزی بینک کے مطابق ترسیلات زر کا حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.8 فیصد کم ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق، کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 27.4 فیصد اضافہ ہوا اور 23 مارچ میں سال بہ سال کی بنیاد پر 10.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں ترسیلات زر میں 9.1 فیصد کمی
مارچ میں موصول ہونے والی ترسیلات کے بڑے ذرائع میں سعودی عرب $563.9 ملین متحدہ عرب امارات $406.7 ملین برطانیہ $422 ملین اور امریکہ $316 ملین شامل ہیں۔