غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی،صدر برازیل

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذریعے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے، اسرائیلی فوج جو کچھ کر رہی ہے وہ فوجیوں کے خلاف فوجیوں کی جنگ نہیں ہے، یہ غزہ میں جدید ترین فوج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کا قتل ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برازیل کے صدر کے بیان پر برہم تھے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ برازیل کے صدر کا بیان ہولوکاسٹ کو معمولی بنانا ہے، ان کا بیان یہودی عوام پر حملہ ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ برازیل کے صدر کا بیان اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق پر حملہ ہے، اسرائیل کا نازیوں سے موازنہ کرنا اور ہٹلر سرخ لکیر عبور کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برازیلین صدر کے بیان پر احتجاج کے لیے برازیل کے سفیر کو طلب کریں گے۔دوسری جانب حماس نے اسرائیلی مظالم کے خلاف بیان دینے پر برازیل کے صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ برازیل کے صدر کے اس بیان کی قدر کرتے ہیں کہ غزہ میں نسل کشی ہولوکاسٹ سے ملتی جلتی ہے۔حماس نے کہا ہے کہ برازیل کے صدر کا بیان بائیڈن انتظامیہ کی حمایت سے مظالم کا شکار فلسطینیوں کی درست عکاسی کرتا ہے. بین الاقوامی عدالت انصاف کو برازیل کے صدر کے بیان پر توجہ دینی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔