جی ہاں، فرانس کے شہر پیرس میں 1838 (یا 1837) میں لی گئی یہ تصویر انسانی تاریخ میں بہت اہم ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کے بارے میں جانتے ہیں؟,خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کی تاریخ کی پہلی تصویر ہے جس میں کسی انسان کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا گیا ہے۔اگر آپ تصویر کے نیچے بائیں جانب دیکھیں تو آپ ایک شخص کو جوتے پالش کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔تصویر میں جوتا پالش کرنے والا بھی ہے لیکن اسے دیکھنا بہت مشکل ہے۔
یہ تصویر فرانسیسی فوٹوگرافر لوئس ڈیگویرے نے لی ہے۔تصویر کو daguerreotype طریقہ (ایک طریقہ جس میں چاندی کی پلیٹ استعمال کی گئی تھی) کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کیا گیا تھا۔اس تصویر میں نظر آنے والی جگہ ویران نظر آرہی ہے اور صرف 2 افراد ہی دیکھے جاسکتے ہیں تاہم وہاں دیگر پیدل چلنے والے اور گھڑ سوار بھی تھے لیکن وہ اتنی تیزی سے آگے بڑھ رہے تھے کہ انہیں چاندی کی پلیٹ میں دیکھنا ممکن نہیں تھا۔اس تصویر میں اس عرصے کے دوران پیرس کا ایک مشہور علاقہ بولیورڈ ڈو ٹیمپل دکھایا گیا ہے۔فوٹوگرافر کو تصویر لینے میں 10 منٹ لگے۔
اس تصویر نے انٹرنیٹ کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے کیسے بدل دیا؟
ویسے تو یہ تاریخ کی پہلی تصویر نہیں تھی بلکہ یہ اعزاز Joseph Nicéphore Niépce کا ہے۔اس نے 1826 یا 1827 میں اپنے گھر کی کھڑکی کے باہر ایک تصویر کھینچی تھی، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلی تصویر ہے کیونکہ اس دور کی کوئی اور تصویر باقی نہیں رہی۔خیال رہے کہ ان دنوں تقریباً ہر شخص کی جیب میں فون کیمرہ ہوتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ہر روز انٹرنیٹ پر اربوں تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں۔