بیوی کا انتخاب کرتے وقت سب سے زیادہ کس چیز کو دیکھا جاتا ہے؟دلچسپ حقائق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہر شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں بہت کچھ مشترک ہوتا ہے، ان میں سے کچھ کے چہرے بھی ایک دوسرے سے ملتےجلتے ہیں۔یہ شادی کے بعد کا اثر ہے لیکن اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ شریک حیات کا انتخاب کرتے وقت کیا چیز دیکھتے ہیں۔امریکا کی فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہم ان لوگوں سے شادی کو ترجیح دیتے ہیں جو خوبصورتی کے لحاظ سے ہم سے ملتے جلتے ہوں۔اس تحقیق میں 1300 جوڑوں کو شامل کیا گیا۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ انفرادی طور پر مرد اور خواتین اپنی خوبصورتی یا دلکشی کے بارے میں زیادہ آگاہ ہوتے ہیں لیکن جوڑے بھی اپنی خوبصورتی کے بارے میں ایک جیسے تصورات رکھتے ہیں۔مثال کے طور پر، جو مرد اپنے آپ کو پرکشش سمجھتے ہیں وہ ان خواتین کو پسند کرتے ہیں جو ان جیسے خیالات رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چین میں انوکھی شادی،دولہا، دلہن کو سلامی کے بجائے ہرمہمان کو 2لاکھ روپے دئیے گئے

ان نتائج کا موازنہ 27 تحقیقی رپورٹس کے نتائج سے کیا گیا۔ان تحقیقی رپورٹس میں دیکھا گیا کہ پرکشش شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کو کس طرح درجہ دیتے ہیں۔ان رپورٹس کے نتائج بھی نئی تحقیق کے نتائج سے ملتے جلتے تھے اور محققین کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے باوجود دنیا بھر کی ثقافتوں میں لوگ جن چیزوں کو پرکشش سمجھتے ہیں ان کے بارے میں تاثرات تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مردوں کی اپنی خوبصورتی کے بارے میں تصورات زیادہ درست ہیں کیونکہ وہ زیادہ حقیقت پسندانہ ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جریدے Personality and Individual Differences میں شائع ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca