میرا جہانگیر ترین سے کیا تعلق ہے؟فواد سے رابطہ رہتا ہے ،اسد عمر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

اسد عمر نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا جہانگیر ترین سے کیا تعلق ہے؟

 فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،اسد عمر کا پارٹی چھوڑنے سے انکار، تحریک انصاف کے عہدے چھوڑ دئیے 

صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے رابطہ کیا؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ نہیں، جہانگیر ترین نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جیل سے آئے ہوئے 7 سے 8 دن ہوگئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، فواد چوہدری وقتاً فوقتاً مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں۔
صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com