ویڈیو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اداکار نشے کی حالت میں ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول کو غیر مستحکم حالت میں دیکھ کر ایک شخص رکشہ روکتا ہے اور پھر اداکار کو اپنے رکشے میں بٹھا دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اداکار نشے میں ہے اور اپنے حواس میں نہیں ہے، اسی لیے وہ ایسی حالت میں سڑک پر گھوم رہا ہے۔
بعد ازاں بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ سنی دیول نشے میں نہیں تھے بلکہ اپنی آنے والی فلم سفر کے ایک سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ سنی دیول اپنے انٹرویوز کے دوران کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ نہ تو شراب پیتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی کوئی دوسرا نشہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال سنی دیول اور امیشا پٹیل کی سپر ہٹ فلم ’غدر 2‘ ریلیز ہوئی تھی، جس نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد سنی دیول کو کئی پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی، اب وہ اپنی نئی فلموں ‘سفرلاہور 1947’ اور ‘باپ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ریلیز کے منتظر ہیں۔