آرمی ایکٹ کیا ہے اور مقدمات کیسے چلتے ہیں؟اب تک کن لوگوں کو سزا ہوچکی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان کی گرفتاری اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے فوجی تنصیبات اور رہائش گاہوں پر مبینہ حملوں کے ردعمل میں ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے بعد کچھ لوگ آرمی ایکٹ کے تحت شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی ،پاک فوج

آرمی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی تحقیقات اور ٹرائل فوجی عدالتیں کرتی ہیں جب کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے مطابق فوجی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلایا جاتا ہے تاہم اس ایکٹ میں کچھ دفعات ایسی ہیں جن کے تحت عام شہریوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

آرمی ایکٹ بھی پاکستان کا قانون لیکن اس کے تحت مقدمہ چلانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا، خواجہ آصف

آرمی ایکٹ کے حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت کام کرنے والی فوجی عدالتیں جی ایچ کیو ایڈجوٹینٹ جنرل (جے اے جی) برانچ کی نگرانی میں کام کرتی ہیں اور عدالت کا سربراہ حاضر سروس فوجی افسر ہوتا ہے۔
2015 میں آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کی جلد سماعت اور سزا سنانا تھا۔

کیا ماضی میں فوجی عدالتوں نے شہریوں کے خلاف فیصلے کیے ہیں؟

‘جنرل باجوہ نے بطور آرمی چیف سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں فوجی عدالتوں سے 25 ملزمان کی سزاؤں کی توثیق کی تھی
ان کے بقول یہ وہ عام شہری تھے جن پر دہشت گردی کا نہیں بلکہ جاسوسی کا الزام لگایا گیا، قومی راز دشمنوں تک پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا ، ان ملزمان کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا؟ اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں لائی گئیں۔
ان افراد میں سے 3 ملزمان کو سزائے موت اور دیگر کو مختلف سزائیں دی گئیں جن کے خلاف اب بھی ہائی کورٹس میں اپیلیں زیر سماعت ہیں۔

چند سال قبل ریٹائرڈ میجر جنرل ظفر مہدی عسکری کے بیٹے حسن عسکری کو فوجی عدالت نے 5 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔
حسن عسکری پر الزام تھا کہ انہوں نے 2020 میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک خط لکھا تھا، جس میں مبینہ طور پر ان سے فوج کی پالیسیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اور اپنی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس پر الزام تھا کہ اس نے یہ خطوط دوسرے جرنیلوں کو بھیجے تھے جس کا مقصد فوج میں بغاوت کو ہوا دینا تھا۔
عمران خان پر اس کے تحت مقدمہ چلایا گیا تو انہیں 7 سے 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جب کہ انہیں اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com