بیگی گرین کیپ کیا ہے ؟ سر ڈان بریڈ میں کی کیپ کتنے میں نیلا ہوئی ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لیجنڈری کرکٹر سر ڈان بریڈمین کی 80 سال پرا نی ٹیسٹ ‘بیگی گرین کیپ نیلام ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 3 دسمبر کو سڈنی کے ایک مقامی نیلام گھر میں 390،000 آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوئی۔. یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی سر ڈان بریڈمین نے یہ ٹیسٹ کیپ اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کے دوران پہنی تھی، جو آسٹریلیا میں 1947-48 میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی تھی۔
بریڈمین نے اس سیریز میں اپنی 100ویں فرسٹ کلاس سنچری بنائی۔. دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 6 اننگز میں 715 رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔سر ڈان بریڈمین کی 80 سالہ بیگی گرین کیپ کروڑوں روپے میں نیلام ہوئی۔رپورٹس کے مطابق بریڈمین کی نیلام شدہ ٹوپی واحد بیگی گرین کیپ ہے جو سیریز سے بچ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریڈمین نے یہ ٹوپی ہندوستانی ٹیم کے اس وقت کے منیجر پنکج کمار گپتا کو تحفے میں دی تھی۔
بریڈمین کو کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین بلے باز سمجھا جاتا ہے۔. انہوں نے 52 ٹیسٹ میچوں میں 99.94 کی اوسط سے 6996 رنز بنائے جن میں 29 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔سر ڈان بریڈمین کا انتقال 2001 میں 92 سال کی عمر میں ہوا۔

بیگی گرین کیپ کیا ؟
Baggy Green Cap آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کی ایک سبز، ڈھیلی فٹنگ، منفرد اور مشہور کیپ ہے، جو صرف ان کھلاڑیوں کو دی جاتی ہے جو ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہیں۔ٹوپی آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے ایک علامت ہے اور بیگی گرین کیپ نہ صرف کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے بلکہ اسے کھلاڑیوں کے لیے فخر اور عزت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا