اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت چندریان 3 مشن کی کامیابی کے ساتھ چاند کے تاریک پہلو پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چاند کے تاریک پہلو تک پہنچنے کے بھارتی مشن چندریان 3 کا بجٹ (615 کروڑ بھارتی روپے) یعنی (75 ملین امریکی ڈالر) ہے جو کہ ہالی ووڈ کی کئی فلموں سے کم ہے۔
چاند کا قطب جنوبی کیوں اہم ہے؟
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چاند کے قطب جنوبی میں بہت زیادہ برف موجود ہے۔ چاند پر برف کی موجودگی کا مطلب ہے کہ مستقبل میں انسان اسے استعمال کر سکتا ہے۔ اس برف کو نہ صرف پینے کے پانی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے بلکہ آکسیجن اور ہائیڈروجن بھی حاصل کی جا سکتی ہے جس سے وہاں زندہ رہنا اور راکٹ یا خلائی جہاز کے لیے ایندھن کا حصول ممکن ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
چندریان مشن کامیاب ،بھارت چاند کے تاریک حصے پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا
عالمی باکس آفس پر راج کرنے والی ہالی ووڈ کی دو فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ چندریان 3 کا بجٹ گریٹا گروگ کی فلم ‘باربی ہے جس کا بجٹ 145 ملین ڈالر ہے، کرسٹوفر نولان کی فلم ‘اوپن ہائیمر جس کا بجٹ 145 ملین ڈالر ہے۔ یہی نہیں، چندریان 3 کا مشن 2013 میں کرسٹوفر نولان کی خلائی فلم ‘انٹرسٹیلر سے بھی کم ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چندریان 3 کا بجٹ روس کے حال ہی میں ناکام ہونے والے 200 ملین ڈالر کے لونا 25 مشن سے بھی کم ہے۔