انہوں نے کہا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں ملاقات کے اختتام پر بہت افسردہ ہوں، میں نے عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ دیا ہے۔
#BrokenPromises, they did not #LetSistersHug
And no social interaction.
FMC Carswell needs to be shut down or a whole overhaul, it's inhuman, cruel and ruthless. pic.twitter.com/Dq9TrJtYbi— Dr. Fowzia Siddiqui (@FowziaSiddiqui) December 3, 2023
فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے کہا کہ دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید اپنی بہن سے ملاقات کے لیے جیل کے باہر موجود تھیں تاہم امریکی جیل حکام کی تاخیر کے باعث وہ اپنی بہن سے ملاقات نہ کر سکیں۔
ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم اور امریکی حکام کی منظوری کے بعد وہ اپنی بہن سے ملنے امریکا آئی تھیں تاہم جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملاقات کے کمرے کی چابی گم ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا کی ہائی سیکیورٹی جیل میں قید ہیں تاہم جیل حکام کی جانب سے بہانہ بنایا جارہا ہے اور یہ عذر نہیں ہوسکتا کہ ہائی سیکیورٹی جیل کے سیل کی چابی گم ہوگئی ہو۔