اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اونٹاریو کے وزیر صحت کی طرف سے آج پیش کیا جانے والا بل صوبے کو صحت عامہ کی دیکھ بھال کے نظام میں نجی کلینکس کو وسعت دینے کی اجازت دے گا۔
پچھلے مہینے سلویا جونز کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ بل متعارف کرایا جا رہا ہے اور اس کے بعد سے اس طرح کے منافع بخش کلینکس کے کردار کو اپوزیشن جماعتوں اور صحت کی دیکھ بھال کے کچھ ماہرین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دریں اثنا، جونز نے واضح کیا کہ ان کلینکس کے مریضوں کو، جن میں دل اور گھٹنوں کے آپریشن کی نئی سہولتیں بھی شامل ہیں، کو جیب سے ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی بلکہ یہ تمام اخراجات عوامی فنڈز سے ادا کیے جائیں گے۔
جونز نے یہ بھی کہا کہ صوبہ ان کلینکس کا معائنہ کرنے کے لیے ماہر تنظیموں کی مدد حاصل کر سکے گا، لیکن صوبے نے ابھی تک یہ طے نہیں کیا ہے کہ یہ کون سی تنظیمیں ہوں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے لیے صوبے کی جانب سے بہت سے متبادلات پر غور کیا جا رہا ہے اور ان میں موجودہ ریگولیٹری کالجز بھی شامل ہیں۔