انگلش کا سب سے لمبا لفظ کون سا اور کس کیلئے استعمال ہوتا ہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگریزی انٹر نیشنل زبا ن ہے ، پاکستان میں انگریزی زبان کی بہت اہمیت ہے اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔لیکن ان کے اکثر الفاظ کا صحیح تلفظ بہت مشکل ہے۔ ، انگریزی کافی عجیب زبان ہے کہ جو الفاظ آپ اپنے سامنے لکھے ہوئے دیکھتے ہیں ضروری نہیں کہ ان کا تلفظ بھی وہی ہو، کیونکہ خاموش حروف اکثر لکھے ہوئے لفظ کا تلفظ بدل دیتے ہیں۔

کسی بھی انگریزی لغت میں سب سے لمبا لفظ pneumonoultramicroscopicsilicovolcanoconiosis ہے جو کہ 45 حروف پر مبنی ہے۔یہ بنیادی طور پر پھیپھڑوں کی بیماری کے لیے استعمال ہوتا ہے جو کسی قسم کی ہوا سے پیدا ہونے والی آلودگی اور پھیپھڑوں کی سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے۔آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق، اسے 1930 کی دہائی میں نیشنل پزلرز لیگ کے صدر نے طبی اصطلاحات کی نقل کرنے کے لیے وضع کیا تھا۔

اس سے بھی لمبے الفاظ دنیا کی دوسری زبانوں میں موجود ہیں، جیسے کہ جرمن زبان کا سب سے لمبا لفظ 63 حروف پر مبنی ہے۔لیکن گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کسی بھی زبان کا سب سے طویل لفظ سنسکرت ہے جو سنسکرت کے 195 حروف پر مبنی ہے۔ویسے، پروٹین ٹائٹن کا پورا نام 189,000 سے زیادہ حروف پر مبنی ہے، جسے بولنے میں 3 گھنٹے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔لیکن آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق ایسے الفاظ کو اصلی کی بجائے کیمیائی نام سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca